52

باچا خان ایئر پورٹ پر عمرہ زائرین کا دھرنا

پشاور۔ عمرہ کیلئے جانے والے نجی ائیر لائن 24گھنٹے کی تاخیر سے سعودی عرب روانہ ہوئی جس پر احرام پہنے ہو ئے درجنوں عمرہ زائرین نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر شدید احتجاج کیا عمرہ زائرین میں خواتین اور معمر افراد بھی شامل تھے۔

نجی ائیر لائن نے فنی خرابی کے باعث عمرہ کی پرواز منسوخ کردی جس کے باعث عمرہ زائرین نے ائیر پورٹ پردھرنا دیکر شدید احتجاج کیا جس پر صوبے کے دور دراز علاقوں اور فاٹا سے آنے والے عمرہ زائرین کو ہو ٹل منتقل کیا گیا اور 24گھنٹے کی تاخیر کے بعد عمرہ زائرین کے لئے دوسرا جہاز آنے کے بعد انہیں اپنی منزل مقصود پرپہنچایا گیا باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے نجی ائیر لائنز کے پروازوں میں تاخیر کے باعث عمرہ زائرین کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔