59

اوقاف مساجد کے خطباء کی تنخواہوں میں اضافہ

پشاور ۔صو بائی حکو مت نے اوقاف کی مساجد کے خطباء کی تنخواہو ں میں اضافہ کر دیا ہے ٗ اس سلسلے میں محکمہ اوقاف کی سمری کی منظوری دے دی گئی ہے ٗ سمری میں سفارش کی گئی تھی کہ جن اضلاع میں محکمہ اوقا ف کی جائیداد نہیں ہے ان کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے صو بائی حکو مت گرانٹ فراہم کر تی ہے ٗلیکن دیگر سر کاری ملازمین کی طرح ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا اس وقت 15 ضلعی خطیبو ں اور54 تحصیل خطیبو ں کے لئے ایک کروڑ 36 لاکھ 50 ہزار روپے مہیا کئے جا رہے ہیں ۔

ان کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ایک کروڑ 99 لاکھ78 ہزاررروپے کی ضرورت ہو گی اس کے ساتھ ہی اضافی بقا یا جات 2013 ء سے ادا کر نے کے لئے 3 کروڑ 18 لاکھ77 ہزار روپے کی ضرورت ہو گی ٗ سمری کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ اضافی بقا یا جات کی مد میں مزکورہ رقم رواں مالی سال کے دوران ادا کر دی جائے گی جبکہ ریگولر گرانٹ میں اضافہ آئندہ مالی سال سے کیا جائے گا ۔