64

شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

اسلام آباد۔ملک بھرمیں شبِ برات(آج ) منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی،ملک بھر کی مساجد کو خصوصی طور پر سجادیاگیا، محافل، شبینہ کاانعقاد ہو گا، ملکی ترقی، امت مسلمہ کی سربلندی اورگناہوں کی بخشش کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں شبِ برات(آج ) منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ہرسال کی طرح اس سال بھی شب برات پر ملک بھر کی مساجد کو خصوصی طور پر سجایا جائیگا۔

جہاں رات بھر عبادات کی جائیں گی، خصوصی نوافل ادا کئے جائیں گے اور ملک کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی سربلندی، گناہوں کی بخشش، آسودگی، بیماریوں سے شفایابی کی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔لوگ اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور دعاؤں کے لئے قبرستان بھی جائیں گے۔ شہری انتظامیہ نے اس سلسلے میں قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی انتظامات کر لئے ہیں۔ 

بڑی رحمتوں، برکتوں اور عظمتوں والی شب مبارکہ ہے جس میں آئندہ سال ہونے والے تمام عوامل کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ اس رات عبادت کرنے سے اللہ تعالی انسان کو اپنی رحمت سے دوزخ کے عذاب سے چھٹکارا اور نجات عطا کردیتا ہے۔ماہ شعبان کی پندرھویں رات کو عام طور پر شب برات کہاجاتا ہے۔ اس رات مسلمان توبہ کرکے گناہوں سے قطع تعلق کرتے ہیں اور جہنم سے نجات پاتے ہیں۔