50

سرکاری حج سکیم کے تحت تمام انتظامات مکمل

اسلام آباد۔ وفاقی وزیرمذہبی امور سردارمحمد یوسف نے کہا ہے کہ آئندہ حج کیلئے سرکاری سکیم کے تحت تمام انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ان انتظامات میں عازمین حج کیلئے رہائش ، ٹرانسپورٹ، کھانے پینے کی اور دوسری ضروریات شامل ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت حج کے بہتر انتظامات یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عازمین حج کی تربیت پہلے ہی شروع ہوچکی ہے ۔