49

قبائلی علاقوں میں اقتصادی زونز کے قیام کی منصوبہ بندی شروع

پشاور۔ وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں میں تین اقتصادی زونز کے قیام کی منصوبہ بندی شروع کر دی ، زون خیبراورشمالی وزیرستان ایجنسیوں اور ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم کئے جائیں گے۔ 

ترجمان فاٹا ترقیاتی ادار ہ کے مطابق وفاقی حکومت قبائلی علاقوں میں تین اقتصادی زونز کے قیام کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ یہ زون خیبراورشمالی وزیرستان ایجنسیوں اور ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم کئے جائیں گے۔ادارے نے یہ زون چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شامل کرنے کی تجویز دی ۔ان زونز کی تکمیل سے قبائلی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے علاوہ ان علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔