55

اسلام آباد کے نئے ائیر پورٹ کا باضابطہ افتتاح کل ہوگا

اسلام آباد ۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی (کل)منگل یکم مئی کو اسلام آباد کے نئے ائیر پورٹ کا باضابطہ افتتاح کرینگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی (کل )منگل یکم مئی کو باضابطہ افتتاح کرینگے ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پہلی پرواز(کل)صبح گیارہ بجے نئے ائیرپورٹ پر اترے گی ٗ دن ساڑھے بارہ بجے قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔مکمل پروازوں کا آغاز آئندہ جمعرات سے ہوگا ۔