85

بنوں ائر پورٹ پروازوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ

پشاور۔بنوں ائیر پورٹ کوفضائی آپریشن کیلئے فعال بنانے کے پیش نظر 67کروڑ 59لاکھ 80 ہزار روپے مختص کردیئے گئے ہیں جبکہ مانسہرہ ائیر پورٹ کی تعمیر کیلئے 25کروڑروپے اراضی کی خریداری کے لئے مختص کر دیئے گئے ہیں ممکنہ طور پر بنوں ائیر پورٹ کو اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں کے لئے کھولا جا رہا ہے جس کے لئے آئندہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں فنڈز مختص کردیئے ہیں ۔

اور بنوں ائیر پورٹ کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد اسے باقاعدہ طور پر پروازوں کیلئے کھول دیا جائے گا بنوں ائیر پورٹ سے نجی ائیر لائنز اور قومی ائیر لائن خلیجی ممالک کے لئے پہلے مرحلے میں پروازیں چلائے گی بنوں سے کراچی ٗ کراچی سے بنوں ٗ بنوں سے لاہور کے لئے بھی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ۔