94

ہم جو کھا رہے ہیں وہ؟؟؟

کئی بیماریاں ہم اپنے ہاتھوں سے خرید لیتے ہیں مگر اب ہمیں معلوم ہوگا کہ ہم جو کھا رہے ہیں وہ صحت مند غذا ہے ،یا نہیں ؟ سندھ حکومت نے صوبے میں سندھ فوڈ اتھارٹی فعال کردی ہے سندھ فوڈ اتھارٹی نے پہلے مرحلے میں کراچی کے ہوٹلز ریسٹورنٹس اور اسپتالوں کی کینٹینوں کے کھانے کے معیار کو چیک کرنا شروع کردیا ہے ۔ ڈائریکٹر آپریشن سندھ فوڈ اتھارٹی ابرار شیخ کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے بڑے ہوٹلز اور چھوٹے ریسٹورانٹس ،اسپتالوں کی کینٹینز اورٹھیلوں پر بکنے والے چٹ پٹے پکوان کی تازگی چیک کرنی شروع کردی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے قیام سے کھانے کے معیار میں بہتری لانے کے لیے ریسٹورانٹ مینجمنٹ بھی تیار ہے ،عوام کو تازہ کھانا کھلانا اور صفائی کو مد نظر رکھنا کراچی کے ہوٹلز اور ریسٹورانٹس مالکان کی ترجیج میں شامل ہے ۔ چیئرمین آل ریسٹورانٹ ایسوسیشن ،شوکت علی سلیمان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ڈیری مالکان، چپس مٹھائی اور نمکو بنانے والے، برف فیکٹری مالکان، سرکاری اور غیر سرکاری اسپتال اور پکوان سینٹرز کوچیک کرنے کا عمل شروع کیا جاچکا ہے ۔