98

تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔تنخواہ دار افراد کے لیے ٹیکس کی چھوٹ کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے اور اب 12 لاکھ روپے سالانہ تک آمدن ٹیکس فری ہو گی۔تفصیلات کے مطابق مالی سال 2018-19کے بجٹ میں حکومت نے تنخواہ دار افراد کے لیے ٹیکس کی چھوٹ کی حد میں اضافہ کردیا ہے ۔

جس کے تحت 12 لاکھ سے 24 لاکھ روپے سالانہ کمانے والوں کو 12 لاکھ سے زیادہ آمدن پر پانچ فیصد ٹیکس دینا ہوگا24 لاکھ سے 48 لاکھ روپے آمدن والوں کو 24 لاکھ سے زیادہ آمدن پر 10 فیصد ٹیکس دینا ہوگا48 لاکھ سے زائد آمدن رکھنے والوں کو 15 فیصد ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔