85

پشاور میں مختلف واقعات‘6 افراد جاں بحق

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران لین دین کے تنازعہ ٗ فائرنگ ٗخودکشی واقعات اور ٹریفک حادثہ میں عمر رسیدہ شخص سمیت6 افراد جاں بحق ہوگئے جاں ہونیوالوں میں ماں بیٹی بھی شامل ہے پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ گلبہار کی حدود جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے رکشے میں سوار جہانگیرہ صوابی کی رہائشی ماں بیٹی 48 سالہ زوجہ اصغر علی اور اس کی 33 سالہ بیٹی دم توڑ گئی۔

ادھر داؤدزئی کے علاقے حکیم خان کورونہ ناگمان میں لین دین کے تنازعہ پر ملزم شفیع نے فائرنگ کر79 سالہ واجد علی کو قتل کردیا یکہ توت میں 30 سالہ زوجہ عمران کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ۔

فقیر آباد کے علاقے سردار احمد کالونی میں 19سالہ رحمان ولد عظیم اور دلہ زاک روڈ پر 38سالہ ایاز ولد عبدالمالک نے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا پولیس نے تمام مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔