83

سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ مسترد کردیا

پشاور ۔آل پاکستان سیکر ٹر یٹ کو آرڈینیشن کونسل اور ایپکا نے نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ مسترد کر تے ہوئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ٗسیکر ٹر یٹ کو آرڈنیشن کونسل کے صو بائی صدر شاہ بخت خان اور ایپکا کے چےئر مین اسلم خان نے ایک مشترکہ بیان میں وفاقی حکو مت کے بجٹ پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکو مت نے کنونس اور میڈیکل الاؤنس میں اضافے کا وعدہ کیاتھا۔

لیکن ایسا نہیں کیا گیا جبکہ تنخواہوں میں بیس فیصد تک اضافے کی نوید سنائی گئی تھی لیکن حکو مت نے وعدہ خلافی کی اوراپنے وعدے سے مکر گئی ہے جس پر ملازمین میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں 200 فیصد اضافہ ہو ا جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین کے لئے جسم و جان رشتہ بر قرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے ۔