85

پیٹرول 3روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز

اسلام آباد۔ اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کرتے ہوئے پیٹرول 3 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیجی گئی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔

جس کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول 3 روپے 22 پیسے اور مٹی کا تیل 6 روپے 97 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سمری میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔