234

الیکشن کاسال ہے اور مجھے نیا پاکستان بنتا نظر آرہا ہے،عمران

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی ترقی اشتہاروں میں ہوتی ہے، ہمارےلیڈر سمجھتے ہیں سڑکیں،پل بناکر آگےبڑھاجاسکتاہے، یہ الیکشن کاسال ہےاورمجھےنیاپاکستان بنتےہوئےنظرآرہاہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق اور سچ پر کھڑے رہیں گے تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی، آپ جیسی یوتھ کو دیکھ کرخوشی ہوتی ہے، یوتھ کی بدولت اس ملک کامستقبل روشن ہے، نظم وضبط کی بدولت ممالک اوپرکی طرف جاتے ہیں،نوجوانوں سے بات کرنے کا موقع کم ملتاہے، آسٹر یلیا کی ٹیم اس لیے مضبوط ہے، ان کا سسٹم ٹیلنٹ اوپر لاتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسے کون سےاصول تھے مسلمانوں نے700سال دنیا پر حکمرانی کی، مغرب ہم سے آگے کیوں نکل گیا؟ نوجوانوں کودیکھ کریقین آگیا، پاکستان کا مستقبل روشن ہے، کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھاجب تک قوم کو تعلیم نہیں دی، ترقی اور تنزلی کی کچھ وجوہات ہوتی ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہمارے لیڈر سمجھتےہیں سڑکیں پل بناکر آگے بڑھا جاسکتا ہے، آگے بڑھنے کیلئے قوم کو تعلیم دیں پھر ملک ترقی کرےگا، قانون کی حکمرانی سے معاشرہ آزاد ہوتاہے، نوجوان اثاثہ ہیں آپ پرخرچ کرنےسےملک آگےجائےگا، انسان اورجانورکے معاشرےمیں فرق ہے، انسانوں کامعاشرہ انسانیت سے بنتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقی کیلئےانسانوں پرسرمایہ کاری کرناپڑتی ہے، انسان جتنابڑاسوچےگااتناہی بڑابنےگا، غلام معاشرے کبھی آگے نہیں بڑھ سکتے، قوانین کو  اپنانے والا معاشرہ ہی ترقی کرتا ہے۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ دینی مدرسے کے بچوں کو ہم موقع نہیں دیتے وہ ڈاکٹر بنیں، دوسرےاسکولوں میں بھی معاشرتی علوم نہیں پڑھائی جاتی، ہم  نے اس سسٹم کوتبدیل کرناہے، ریڑھی والےسمیت سب کےبچوں کوموقع ملناچاہیے، ایساسسٹم لانا ہے کہ ہر بچے کو اوپرآنے کا موقع ملے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی میں پہلی بارڈیڑھ لاکھ بچےپرائیویٹ سےسرکاری اسکولوں آئے، خیبرپختونخوا میں ہمیں پہلی مرتبہ موقع ملا غلطیوں سے سیکھا ہے، خیبرپختونخوا تعلیم کےمیدان میں صوبوں سےآگے نکل گیا، ہم نے سسٹم کو تبدیل کرنا ہے،انصاف پر مبنی معاشرہ بناناہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کی ترقی اشتہاروں میں ہوتی ہے، دنیامیں کچھ ناممکن نہیں،جدوجہد سے سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے، پی ٹی آئی سیاست میں آئی تولوگ کہتےتھےیہ پارٹی نہیں چلےگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کاسال ہےاورمجھےنیاپاکستان بنتے ہوئے نظر آرہاہے، کچھ لوگوں کی سوچ ہوتی ہےاقتدارمیں آکر اپنے تھانیدار رکھواؤں گا، اس قسم کے لوگ چھوٹی سوچ والے اور لالچی ہوتے ہیں۔