64

پی ٹی آئی پشاورکالاہورجلسے میں بھرپور شرکت کااعلان

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے کارکنوں نے لاہور میں پارٹی کی جانب سے منعقد ہونیوالے جلسے میں شرکت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکن اداروں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

اس سلسلے میں پشاور پریس کلب میں پی ٹی آئی کارکنوں کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء اوررکن قومی اسمبلی ساجد نواز نے کہاکہ 29 اپریل کو لاہور میں مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا جس میں پشاور سمیت سے بڑی تعداد میں کارکن بھی شرکت کی کرینگے اور پارٹی کے ضلعی صدر کی قیادت میں 28 اپریل کو موٹرسائیکلوں پر پشاور سے روانہ ہونگے جس کیلئے تمام کارکنوں سے رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اداروں کی تذلیل کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن اس کو ناکام بنائینگے اوراس جلسے میں ثابت کرینگے کہ ہم اداروں کیساتھ کھڑے ہیں ، پارٹی میں آئے روز شمولیتیں ہو رہی ہیں اور آئندہ حکومت تحریک انصاف ہی کی ہوگی۔

ساجد نواز نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹس دینے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ ہی کریگا اور جس امیدوار کو ٹکٹ ملا تو پارٹی کارکن اس کو مکمل سپورٹ کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے ملک کے اہم اداروں کو نقصان پہنچایا ، اب نوازشریف اپنی ہی حکومت میں ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ان اداروں کی سرعام تذلیل کرتے ہیں لیکن عوام ان کو مسترد کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے تمام کارکن جلسے میں بھرپور شرکت کرکے عمران خان کاساتھ دے تاکہ ملک کا نظام بہتر ہو سکے۔