65

پی آئی اے کے 8ہزار ملازمین کو فارغ کرنیکی تیاریاں

پشاور۔پی آئی اے میں 8ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کے لئے بزنس پلان تیار کر لیاگیا ہے منصوبے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیاہے ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں مستقل ملازمین کی تعداد 3ہزار 700سے زائد ہے ان ملازمین کو رضا کارانہ ریٹائرمنٹ یا گولڈن ہینڈ شیک سکیم کے تحت فارغ کیا جائے گا ملازمین کو فارغ کرنے کے علاوہ پی آئی اے کوبزنس اورنان کور بزنس میں تقسیم کیا جائے گا ۔

ائیر کرافٹ ٗ فلائٹ آپریشن ٗ کسٹم سروسز ٗ انجینئرنگ ٗ فلائٹ کچن ٗ ٹیکنکل گراؤنڈ سپورٹ وغیرہ کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کیا جائے گا تاہم پی آئی اے پیپلز یونٹی کے صدرمیاں شاد محمد کے مطابق پی آئی اے میں کسی ملازم کو فارغ کرنے کی کو شش کی گئی تو خطرناک نتائج ثابت ہو نگے جس کی ذمہ داری حکومت پرعائد ہو گی۔