68

1300سے زائد سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل لیبز قائم

پشاور۔خیبرپختونخوا کے وزیربرائے ابتدائی وثانوی تعلیم محمد عاطف نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں میں حصول علم کاجذبہ اُجا گرکرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 1340 سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل لیبز قائم کی ہیں جبکہ ہمارا ٹارگٹ اس سے بھی زیادہ تھا کیونکہ صوبائی حکومت نوجوانوں کے لئے بہت کچھ کرنے کاارادہ رکھتی ہے۔

نوجوانوں مستقبل کاسرمایہ ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ڈیجیٹل یوتھ سمٹ (DYS)کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کاانعقاد ورلڈ بنک اورخیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (KPITB) کے مشترکہ تعاون سے تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں یو این ڈی پی کے علاوہ مقامی وعالمی اداروں اورکمپنیوں کے نمائندوں اور مختلف کالجوں اور یونیورسٹیو ں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

جبکہ خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر شہباز اوریو این ڈی پی کے نمائندوں نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مہارت سے آگاہ کیا۔ وزیر تعلیم نے بورڈ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی ہمارا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کاراستہ تعلیم کے شعبے کی بہتری سے وابستہ ہے۔