397

نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں

پشاور۔نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ ضلعی حکومت کا تاریخی منصوبہ ثابت ہوگا‘ یہ منصوبہ تاجروں کی مثالی تعاون کے باعث کامیابی سے اختتام پذیر ہے‘ ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کے دورے کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ ‘ ڈائریکٹر کوارڈینیشن صاحبزادہ محمدطارق‘ اے سی پشاور مغیث ثناء اللہ ‘مبشر منظور‘ ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی ‘ تاجررہنما ناصر خان ‘ حاجی میر باز ‘ حاجی فرید ‘حاجی معمور خان اور متعلقہ کنسلٹنٹ بھی انکے ہمراہ تھے ‘ ضلع ناظم نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ فردا فردا تمام تاجرو ں کا اور علاقے کے رہائشیوں کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ ان کے مثالی تعاون کی سبب نمکمنڈی فوڈسٹریٹ کا تاریخی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ۔

انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ فوڈ سٹریٹ کا باقاعدہ افتتاح کرکے عوام کیلئے کھول دینگے انہوں نے نمکمنڈی فوڈسٹریٹ میں بنائے گئے خصوصی باتھ رومز کا بھی معائنہ کیا اور کہاکہ مہمانوں کو روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے بہترین ماحول فراہم کیاجائیگا۔ نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ پشاور کی پہچان ثابت ہوگا