63

خیبر پختونخوا بجٹ ٗ اپوزیشن کا تعاون سے انکار

پشاور۔خیبر پختونخوا کی تین اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی حکومت کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے مشترکہ بجٹ تیار کرنے اور منظور کرانے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ پانچ سال تک ہمیں دیوار کے ساتھ لگانے کے بعد موجود ہ مرحلہ پرہم سے مدد مانگ کر حکومت چال چل رہی ہے جس میں ہم کسی صورت آنے والے نہیں اس سلسلہ میں اپوزیشن جماعتیں تاحال مشترکہ مؤقف اختیار کرنے میں ناکام رہی ہیں تاہم اے این پی،پی پی پی اور کیوڈبلیو پی نے واضح طور پر انکار کردیاہے ۔

پیپلز پارٹی ، قومی وطن پارٹی اور اے این پی کے ذرائع کے مطابق اس مرحلہ پر حکومت کے ساتھ تعاون کاکوئی امکان نہیں ویسے بھی بجٹ پیش کرنے کاحکومت کے پاس کوئی آئینی ،سیاسی ،اخلاقی اورپارلیمانی جوازنہیں جبکہ ن لیگ کاکہناہے کہ ا س حوالہ سے مشاورت جاری ہے تاہم فی الوقت حکومت کا ساتھ دینے کاکوئی امکان نہیں جے یو آئی کی طرف سے بھی مشاورت کے بعدجواب دیاجائے گا ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی طرف یکساں مؤقف اختیار کرنے کے لیے رابطے جاری ہیں