63

بلدیاتی اداروں کو تین ماہ کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو تین ماہ کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں ،نوٹیفیکیشن آئندہ ماہ جاری ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطا بق الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو تین ماہ کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں ۔

بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفیکیشن آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں جاری کرنے کا امکان ہے ، بلدیاتی ادارے انتخابی عمل کی تکمیل تک کام نہیں کر سکیں گے، تمام ترقیاتی منصوبے اور کام بھی روک لئے جائیں گے۔