63

دوسروں کو نشانہ بنانیوالے آج خود بدنام ہوگئے ‘ عمران خان

لاہور ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گاڈ فادر کا ایک اور درباری آج اسی انداز میں نااہل ہوگیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کو چھپانے کے لئے اقامہ کا سہارا لینے والا ایک اور درباری نااہل ہوگیا۔

عمران خان نے کہا کہ اللہ الحق ہے، خواجہ آصف نے شوکت خانم ہسپتال کو نشانہ بنایا اور آج وہ نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی بدنام ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دیا ہے۔