66

سرحد پار سے دشمن کاحملہ، جوان شہید ٗ 3دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی ۔ مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا، پاک فوج کی جوائی کاروائی میں 3دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کا پاکستانی دستوں کی جانب سے موثر جواب دیا گیا، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ سپاہی فرمان اللہ شہید ہو گیا۔