100

ثبوت موجود ہیں

گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کے وکیل احمد پنسوٹا کا کہنا ہے کہ ہم کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے تاہم علی ظفر معافی مانگیں تو ان سے بات ہوسکتی ہے۔میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات سے متعلق کیس کے لیے بیرسٹر احمد پنسوٹا اور نگہت داد کی خدمات حاصل کی ہیں۔ گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوٹا کا کہنا ہے کہ میشا شفیع نے بہت سوچ سمجھ کر بعد میں بیان جاری کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میشا شفیع کے پاس جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے ثبوت موجود ہیں، اگر ثبوت نہ ہوتے تو وہ علی ظفر پر الزام ہی نہ لگاتیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک افواہ ہے کہ ہمیں نوٹس دیا جارہا ہے لیکن اب تک کوئی لیگل نوٹس موصول نہیں ہوا، نوٹس ملنے پر کارروائی کا جائزہ لیں گے۔احمد پنسوٹا کا کہنا تھا کہ ہم کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے تاہم علی ظفر اعلانیہ معافی مانگیں، تب ہی معاملہ عدالت سے باہر طے ہوگا۔اس سے قبل میشا شفیع نے ہراساں کیے جانے کیس کے سلسلے میں قانونی معاونت حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔