55

واپسی سے صاف انکار

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ مانیکا جو گزشتہ روز ناراض ہوکر اپنی والدہ کے گھر لاہور واپس آچکی ہیں۔

بشریٰ مانیکا نے شوہر عمران خان کی معذرت قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کبھی واپس نہ آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ واضح ہو کہ عمران خان گزشتہ رو روز سے لاہور میں پارٹی کی ممبر سازی مہم میں مصروف تھے تاہم اس دوران ان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا جو طلاق یافتہ بھی ہیں اور پہلے سے تین بچوں کی ماں ہیں، ناراض ہوکر لاہور میں اپنی والدہ کے گھر آگئی ہیں۔ بشریٰ مانیکا نے کپتان کا فون سننے سے انکار کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ وہ اب کبھی بھی واپس بنی گالا نہیں آئیں گی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی عجلت میں اسلام آباد روانگی کا مقصد اپنے مشیر خاص عون چودھری سمیت دیگر مشترکہ دوستوں اور نکاح میں شامل دیگر افراد کے ذریعے بشریٰ مانیکا سے صلح کرنا ہے۔