291

بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں

مونٹریال: کینیڈا میں بچوں کے امراض کے ماہرین نے بٹن جیسی گول چھوٹی بیٹریوں کو بچوں کی صحت کیلئے زہر قرار دیدیا۔

چلڈرنز ہسپتالوں کے ڈاکٹروں نے کہا کہ بچے اگر چہ کھلونوں سے کھیل کر بہت خوش ہوتے ہیں لیکن جن کھلونوں میں ایسی بیٹریاں ہوتی ہیں وہ بچوں کی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہیں اس قسم کی بیٹریاں اب مبارکباد کے کارڈز میں بھی استعمال ہو رہی ہیں اور جب ان کارڈرز کو کھولا جاتا ہے اس بیٹری کی مدد سے ان میں سے موسیقی سنائی دیتی ہے طبی ماہرین کے مطابق یہ چمکدار بیٹریاں بچوں کیلئے پرکشش ہو سکتی ہے اور وہ انہیں نکال کر منہ میں رکھ سکتے ہیں اگر غلطی سے یہ بیٹری حلق سے اتر جائے تو صورتحال خراب ہو سکتی ہے ماہرین کے مطابق یہ بیٹری تین گھنٹے معدے میں موجود رہے تو صحت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ڈاکٹر سام ڈینٹل کے مطابق بیٹری نگلنے کے باعث بعض بچوں کو بولنے کی صلاحیت ختم ہو گئی جبکہ کچھ سماعت سے محروم ہو گئے۔ ان بیٹریوں میں مختلف اقسام کی دھاتیں مثلاً مینگانیز ڈال آکسائیڈ، کیلکولیٹرز، کیمروں اور دیگر آلات میں بھی استعمال ہوتی ہیں ڈاکٹر ڈینٹل نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ تمام اشیا جن میں بٹن بیٹری استعمال ہوتی ہے کوبچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔