70

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آج سے آغاز

پشاور۔ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں ٗ امتحانات کیلئے پشاور سمیت صوبے کے تین اضلاع ٗ دو ایجنسیوں اور ایک ایف آر میں مجموعی طور پر 354امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں جبکہ 1500سے زائد امتحانی عملہ ڈیوٹی سر انجام دیگا ۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ملک مقصود انور نے ’’آج ‘‘ کے رابطے پربتایا کہ پشاور بورڈ کے زیر اہتمام بیک وقت پشاور ٗ چارسدہ ٗ چترال ٗ مومند ایجنسی ٗ خیبر ایجنسی اور ایف آر پشاور میں ایف اے ٗ ایف ایس سی کے امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ امتحانی ہالوں کے اچانک معائنے کیلئے بھی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔