45

پی ایم ڈی سی نے 160ڈاکٹروں کو معطل کر دیا

پشاور۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے 160ڈاکٹروں کو معطل کر کے ان کے خلاف کاروائی کی ہے پی ایم ڈی سی کی انضباطی کمیٹی نے سال 2012ء سے مارچ 2018ء کے دوران مریضوں اور ان کے لواحقین کی جانب سے خیبر پختونخوا اورفاٹا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں خدمات سرانجام دینے والے پانچ سو ڈاکٹروں کے خلاف شکایات موصول ہو ئی تھیں پی ایم ڈی سی کی انضباطی کمیٹی کی جانب سے ان شکایات کا جائزہ لیتے ہو ئے 160ڈاکٹروں کو معطل کیا گیا جن میں خیبر پختونخوااور فاٹا کے 9ڈاکٹر شامل ہیں 50ڈاکٹروں کو سختی سے متنبہ کیا گیا۔