191

ٹاؤن ون کا نام پشاور سٹی کونسل رکھنے کا فیصلہ

پشاور۔ ٹاؤن کونسل ون نے چوک یادگار کی تعمیر و مرمت کی منظوری‘ ٹاؤن کا نیا نام پشاور سٹی کونسل رکھنے پر اتفاق کیا گیا اراکین نے گیس پی ٹی سی ایل ‘ ڈبلیو ایس ایس پی کی بغیر این او سی شہر کی کھدائی پر برہمی کا اظہار کیا ٹاؤن کا ماہانہ اجلاس کنوینرمحمدشعیب بنگش کی زیر صدارت منعقد ہوااجلاس میں ٹاؤن ممبر کامران بنگش اور عرفان سلیم دیگر اراکین کونسل کی توسط سے ٹاؤن ون پشاور کے نام کی تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا۔

جس پرٹاؤن ون پشاور کا نیا نام متفقہ طورپر پشاور سٹی کونسل رکھنے پر اتفاق کیاگیا ممبران نے ہاتھ کھڑے کرکے اسکی منظور ی دی اس موقع پر ناظم ٹاؤن ون زاہدندیم نے پشاور کے دل چوک یادگار کی تعمیر و مرمت منظوری بھی لی جملہ اراکین کونسل نے ناظم کے اس اقدام کو سراہا انہو ں نے کہاکہ چوک یادگار میں ٹریفک مسئلہ سنگین تھا جس کی وجہ سے آئے روز ٹریفک میں مشکلات کا سامناکرناپڑتا ہے۔

عرفان سلیم نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ کیا ٹاؤن ون کی انجینئرنگ برانچ مفت کی تنخواہیں لیتی ہے شہر بھر میں ملبہ جات ٹھکانے لگانے کا کام کیاناظم کے ذمہ ہے کہ وہ خود اسکی نگرانی کریں تمام کونسل اراکین نے شدیدمذمت کی رکن کونسل کشور خٹک نے پی ڈی اے ‘ محکمہ ٹیلی فون‘ڈبلیو ایس ایس پی وغیر ہ کی بے حسی بارے اراکین کونسل کی توجہ باچا خان چوک تادلہ زاک روڈ ‘ گلبہار‘ سکندر پور ‘ اور شہر کے دیگر علاقوں کی سڑکوں اور گلیوں بارے کہاکہ ہماری کوششوں سے شہر کی تعمیر وترقی کافی حدتک ممکن ہوئی تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ ان محکموں کے بعدازاں بغیر این اوسی کھدائی کرکے شہر کا حلیہ بگاڑدیاہے جس سے عوام النا س اور خاص کر طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔

جوقابل افسوس ہے انہوں نے کھدائی کی اجازت دئیے جانے پر ٹاؤن ون کے انجینئر نگ برانچ اوربی سی اے برانچ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ اسی ضمن میں رکن کونسل عرفان سلیم نے چیئر مین شپ اور دیگر کمیٹیوں کی ممبر شپ سے استعفیٰ دینے کاعندیہ دیا ایک اور نکتہ اعتراض پر رکن کونسل عرفان سلیم نے نام بتائے بغیر ٹاؤن ون پشاورکے ایک اعلی افسر کی گھر کی تعمیر کی غرض سے ٹاؤن ون کی گاڑیوں کا استعمال اور اسکے لیے دیگر وسائل ٹاؤن ون پشاور سے دئیے جانے کا انکشاف کیا انہوں نے کہاکہ ہمارے لوکل فنڈز پر تو اعتراض لگائے جاتے ہیں ۔

جبکہ اس طرح کے غیر قانونی اقدام پر کوئی اعتراض نہیں لگتا جملہ اراکین کونسل نے ا س ضمن میں رکن کونسل کاساتھ دئیے جانے اور باہم متفقہ رضامندی ظاہر کی ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم نے کونسل کو بتایاکہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر ٹاؤن ون کے عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات دئیے جانے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ دیگر محکمے ڈبلیو ایس ایس پی وغیر ہ کو باقاعدگی سے فنڈ دینے کے باوجود شہر کے صفائی متاثرہے جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ ٹاؤ ن ون کونسل کو سی ایم کے پی کے اور دیگر اعلی حکام وحکومتی قوانین کے احکامات پر کاربند ہے جبکہ یہی اوردیگر محکمے قانون کی دھجیاں اڑانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ ی اسکے ساتھ اجلاس کوغیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔