189

انجینئرز کی ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کرنیکی دھمکی

پشاور۔سول سیکر ٹر یٹ میں انجینئر ز کا دھرنا بدھ کے روز بھی جاری رہا ٗجس میں چیف انجینئر ٗ سپرنٹنڈنگ انجینئر ٗ ایکسین اور دیگر عہدوں کے افسروں نے بھی شر کت کی ٗدھر نے سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ اگر 24 اپریل تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 25 اپریل تک تمام ترقیاتی فنڈ ز واپس کر دےئے جائیں گے۔

ٗضلعی سطح پر تمام ترقیاتی منصو بے بشمول بی آر ٹی ٗ سوات ایکسپریس وے ٗ ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ ٗآبپاشی و آب نوشی کے منصو بے ہاؤسنگ کے تمام منصو بو ں پر عملی طور پر کام بند کر دیا جائے گا ٗدریں اثناء سینئر صو بائی وزیر عنایت اللہ خان ٗوزیر آبپاشی محمود خان ٗ وزیر اوقاف حبیب الرحمان نے ان کے مطالبات کو درست قرار دیا ۔

تا ہم انہیں ان کے حل کے لئے کوئی یقین نہیں کرائی گئی ٗاحتجاجی دھرنے سے سیاسی ر ہنماؤں یاسمین صفدر ٗ عبدالجلیل جان ٗ جعفر شاہ ٗشیر شاہ ٗ حمایت اللہ ما یار نے بھی خطاب کیا انہوں نے انجینئرز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔