208

جاوید نسیم کا عمران خان کیخلاف عدالت سے رجوع کا اعلان

پشاور۔مسلم لیگ ق کے رہنمااور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جاوید نسیم نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کااعلان کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ ان کادامن صاف ہے جبکہ ان کا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں پشاور میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ تین سال قبل ہی تعلق ختم کردیاتھا۔

پی ٹی آئی قیادت نے مجھے ڈی سیٹ کیاتھا مگر عدالت نے مجھے بحال کردیاتھا اس لیے عمران خان اور دیگر کو میرانام پی ٹی آئی کی فہرست میں ڈالنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیناچاہئے تھا انہوں نے کہاکہ سینٹ الیکشن میں پیسے لینے کاالزام غلط ہے اور اس سلسلہ میں عمران خان کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرونگا پی ٹی آئی سربراہ اپنے بکنے والے اراکین کی فکر کریں دوسری جماعتوں کے ایم پی ایز کو اپنی جماعت کی فہرست میں شامل کرنے کی بددیانتی نہ کریں