247

خیبر پختونخوااسمبلی کے قبل از وقت تحلیل ہونے کا خدشہ

پشاور۔بیک وقت بیس حکومتی اراکین کے خلاف کاروائی نے صوبائی اسمبلی کے قبل ازوقت تحلیل کے خدشات کو جنم دے دیاہے جس کے بعدخیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں نے پی ٹی آئی کے فیصلے کو سوچی سمجھی سازش قراردیتے ہوئے اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

ا س سلسلہ میں مشاورت کی جارہی ہے اور جلد ہی ریکوزیشن جمع کرادی جائے گی اپوزیشن رہنماؤں کاکہناہے کہ صوبائی حکومت وقت سے پہلے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے صوبائی اسمبلی توڑنے کی کوشش کررہی ہے مگرہم اس کو ایسانہیں کرنے دینگے اپوزیشن جماعتیں اسمبلی توڑنے کاراستہ بندکرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتمادبھی جمع کرانے پرغورکررہیں اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ کل تک متوقع ہے