93

ایبٹ آباد ٹا ؤ ن شپ میں 100پلاٹوں کو نیلام کرنیکا فیصلہ

پشاور۔ایبٹ آباد ڈویلپمنٹ اتھا رٹی نے ایبٹ آباد ٹا ؤ ن شپ کے سیکٹر( ایچ )اور( کے )کے ایک سو پلا ٹو ں کو نیلا م کر نے کا فیصلہ کیا ہے یہ پلا ٹ وا جبا ت کی عدم آدا ئیگی اور کوائف کی خلاف ورزی کی بنا پر اتھا رٹی نے منسو خ کئے تھے۔اس با ت کا فیصلہ منگل کے روز ایبٹ آباد ڈویلپمنٹ اتھا رٹی کی ڈا ئیر یکٹر کنیز صغریٰ کی زیر صدا رت اتھا رٹی کی نیلا م کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں محکمہ اطلا عا ت ،ڈی سی آفس ،بلدیا ت ،انٹی کر پشن ،لو کل گو رنمنٹ اور ایبٹ آباد ڈویلپمنٹ اتھا رٹی کے افسرا ن نے شر کت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ ٹا ؤن شپ کے 134منسو خ پلا ٹو ں میں سے ایک سو پلا ٹو ں کو کھلی بو لی کے ذریعے نیلا م کیا جا ئے گابا قی 34پلا ٹو ں میں مسجد،سکو ل ،بچو ں کے لئے پا رک اور شا پس بنا ئی جا ئیں گی جس کے لئے اخبا رات میں اشتہا ر دیا جا ئے گااجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جن لو گو ں کے پلا ٹ منسوخ کئے گئے ہیں وہ اگر نیلا می سے قبل اپنے وا جبا ت کی آدا ئیگی کے علا وہ دیگر کوائف کی پا بندی کو یقینی بنا ئیں تو اس صو رت میں ان کے منسو خ شدہ پلا ٹ بحا ل کر دےئے جا ئیں گے۔

اجلاس میں غور وخوص کے بعد نیلا می کے لئے پلا ٹو ں کی کم از کم قیمت کا تعین بھی کیا گیا۔ڈا ئیر یکٹر ایبٹ آباد ڈویلپمنٹ اتھا رٹی کنیز صغریٰ نے کہا کہ ان پلا ٹو ں کی نیلا می سے حا صل ہو نے وا لی رقم ان ہی سیکٹر کی ترقی پر خر چ کی جا ئے گی ان دو نو ں سیکٹر ز کو پو رے ٹا ؤں شپ کے ما ڈل کے طور پر تیا ر کیا جا ئے گا۔انہو ں نے کہا کہ اگر یہ ٹا ؤن شپ کا میا بی سے چل جا تے ہیں تو انشا اللہ اسطرح کے مزیر ٹا ؤن شپ بھی شرو ع کئے جا ئیں گے۔انہو ں نے کہا کہ بڑھتی ہو ئی آبادی کے پیش نظرحکو مت تما م سہو لیا ت سے مزین ہا ؤ سنگ ٹا ؤ ن شپ قا ئم کر رہی ہے تا کہ غریب اور کم آمدنی وا لے لو گو ں کو زیادہ فا ئدہ مل سکے۔

انہو ں نے بتا یا کہ ایبٹ آباد ٹاؤ ں شپ میں تما م ضرو ری سہو لیا ت ایبٹ آباد ڈویلپمنٹ اتھا رٹی فرا ہم کر ے گی۔انہو ں نے بتا یا کہ جب میں نے اے ڈی اے کا چا رج سنبھا لا تو اس وقت اس کی ما لی حا لت بہت بری تھی اتھا رٹی کے پا س ملازمین کو تنخواہ دینے کے پیسے نہیں تھے لیکن اب محنت اور کو شش سے اس کی ما لی حا لت کا فی حد تک بہتر ہو گئی ہے ۔نیلا م کمیٹی نے سا بقہ نیلا می میں ریٹ زیا دہ ہو نے کے با عث رہ جا نے وا لی چند اشیا ء کے ریوائز ریٹ بھی مقرر کئے اور دو با رہ نیلا می کی تا ریخ مقرر کر کے نیلا م کر نے کا فیصلہ کیا۔