205

کلثوم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی ٗ ہسپتال منتقل 

اسلام آباد/لندن ۔سابق وزیراعظم محمو نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو طبیعت بگڑنے پر ایک مرتبہ پھر ہسپتال منتقل کردیا گیا،مریم نواز نے تصدیق کرتے ہوئے قوم سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کردی جبکہ نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کلثوم نواز کی عیادت کیلئے (آج ) بدھ کی صبح لندن روانہ ہونگے ۔

منگل کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے بیان میں تصدیق کی کہ میری والدہ بیگم کلثوم نواز کو ایک مرتبہ پھر ہسپتال داخل کردیا گیا ہے ۔قوم میری والدہ کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں کیونکہ میں جانتی ہوں کہ دعائیں اثر رکھتی ہیں۔اللہ تعالی دعائیں قبول فرماتا ہے آپ سب کا شکریہ ۔

دوسری جانب ترجمان شریف خاندان نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز نے کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ (آج ) بدھ کی صبح لاہور سے لند ن روانہ ہونگے واضح رہے کہ کلثوم نواز طویل عرصے سے علیل ہیں تاہم گزشتہ روز ایک بار پھر ان کی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیاگیا ۔