214

خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ

پشاور۔ خیبر پختونخوا میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے کردیئے گئے تبدیل ہونیوالوں میں سی سی پی او پشاور بھی شامل ہیں سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 20 کے چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاورمحمد طاہر خان کو ڈی آئی جی سپیشل برانچ خیبرپختونخوا ٗ گریڈ 20 کے ڈی آئی جی سپیشل برانچ خیبرپختونخوا قاضی جمیل الرحمن کو چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور تعینات کردیا گیا ہے ۔

اسی طرح گریڈ 20 کے ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ اول خان کو ڈی آئی جی فنانس اینڈ پروکیورمنٹ تعینات کردیا گیا ہے جنہیں ڈی آئی جی ٹریفک خیبرپختونخوا کے اضافی اختیارات بھی تفویض دیاگیا ہے گریڈ 20 کے ڈی آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی مبارک زیب خان کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اعلامیہ کے مطابق گریڈ 19 کے کمانڈنٹ فرنیٹئرریزرو پولیس محمد اعجاز خان کو ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ، گریڈ 19 کے ڈی آئی جی فنانس اینڈ پروکیورمنٹ محمد سلیم کو ڈی آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے ۔

جنہیں پراجیکٹ کورآڈنیشن کے اضافی اختیارات بھی تفویض کئے گئے ہیں اس کے علاوہ گریڈ 19 کے ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ طاہر ایوب خان کو کمانڈنٹ فرنٹےئرریزرو پولیس خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے جاری اعلامیہ کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں اپنی تعیناتی کے منتظر بی پی ایس 18 کے اکرام اللہ خان کو اے آئی جی اسٹبلشمنٹ ،گریڈ 18 کے زیب اللہ خان کو ڈائریکٹر ایف ایس ایل پشاور، گریڈ 18 کے سجاد خان کو ایس ایس پی آپریشن محکمہ انسداد دہشت گردی، گریڈ 18 کے مسعود احمد خلیل کو ایس پی ٹریننگ سنٹرل پولیس آفس جبکہ گریڈ 18 کے ایس پی ٹریفک وارڈن ہزارہ عبد الصبور کو ڈی پی او شانگلہ تعینات کردیا گیا ہے۔