199

صوبہ بھر میں پٹواریوں کی ہڑتال پھر شروع

پشاور ۔ مطالبات پورے نہ ہونے پر پٹواریوں نے پھر ہڑتال کر دی ہے ٗ صو بائی حکو مت نے پٹواریوں کے مطالبات حل کر نے کی یقین دہانی کرا ئی تھی جس پر انہوں نے22 روز سے جاری ہڑتال ختم کر دی تھی تا ہم 20 روز کے تعطل کے بعد 16 اپریل سے ہڑتال دوبارہ شروع کر دی گئی ہے جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔

انجمن پٹواریاں و قانون گویان خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انجمن کے صو بائی صدر اور سیکر ٹری جنرل ٗ ضلع پشاور کے صدر نثار خان اور دیگر ضلعی عہدیداروں نے سینیٹر فدا محمد کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی تھی اس موقع پر وفد کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ پٹواری کو گریڈ9 سے 11 ٗ گرداور کو گریڈ11 سے 12 ٗ ٹی آر اے کو گریڈ7 سے 11 دینے پر غور کیا جائے گا ٗسٹیشنری الاؤنس ٗ بستہ الاؤنس اور پٹوار خانے کا کرایہ ادا کر نے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی لیکن 20 روزگزرنے کے بعد بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس پر پٹواری دوبارہ احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں۔