138

خیبر پختونخوا حکومت نے صحت و صفائی پالیسی تیارکر لی

پشاور۔صو بائی حکو مت نے صحت و صفائی (سنٹیشن )پالیسی تیار کر لی ہے ٗپا لیسی لاگو کر نے سے قبل متعلقہ محکموں کی رائے لی جائے گی جس کے لئے پالیسی کا مسودہ محکموں کو ارسال کر دیا گیا ہے 2025 ء کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 صفحات پر مشتمل پبلک ہیلتھ انجینئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کی گئی پالیسی کے تحت پانی سے پیدا ہونے والے بیماریوں سے متعلق عوامی آگاہی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ٗ استعمال شدہ پانی کو ٹھکانے لگانے کا منصو بہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

نکاسئی آب اور صحت سے متعلق سہولتو ں کی فراہمی کے امور کو باقاعدہ اصولو ں اور منصو بہ بندی کے تحت انجام دیا جائے گا اس سلسلے میں کم قیمت اور پر اثر ٹیکنالوجی کو متعارف کرا یا جائے گا ٗ خواتین ٗ بچوں اورمعزوروں کی ضروریات کو اس پالیسی میں تر جیح دی جائے گی ٗحکو مت کو شش کر ے گی کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا کم از کم پانچ فیصد حصہ صحت و صفائی کی بہتر سہولتو ں کے لئے مختص کیا جائے جبکہ مقامی حکو متو ں کو مہیا فنڈز کا 30 فیصد حصہ ایسے منصو بو ں کے لئے رکھا جائے گا ڈ

محکمہ ماحولیات صنعتو ں ٗ ہسپتالو ں اور میونسپل علاقو ں میں پالیسی کے اہداف کی نگرانی کرے گا ٗ تحصیل ٗویلج ٗنیبر ہڈ اور ضلعی سطح پر کمپیوٹر ائزڈنظام وضع کیا جائے گا ٗعملے کی استعداد کار بڑھانے کے لئے پرفارمنس منیجمنٹ سسٹم رائج کیا جائے گا ٗمقامی حکو متوں کے منتخب نمائندوں کی استعداد کار بھی بڑھائی جائے گی ٗمیڈیا کے نمائندوں سے بھی مشاورت کی جائے گی ٗ عوامی لیٹرین کو محفوظ بنانے اور جہاں ممکن ہو خواتین ٗ بچوں اور معزوروں کے لئے نجی شعبے میں بیت الخلاء تعمیر کئے جائیں گے ۔

نئی آبادیوں کے قیام کے دوران سنٹیشن منصو بو ں کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے ٗٹاؤ ن کمیٹی اور کونسلرز گلی کوچوں میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگا نے کے ذمہ دار ہو ں گے ٗاہداف پورے کر نے والی کونسلز کو نقد انعامات دےئے جائیں گے ٗسب سے صاف ستھری کو نسل کو بھی انعام دیا جائے گا انعامات کا فیصلہ ایک خود مختار کمیٹی کرے گی ٗ حکو مت پالیسی بنانے کی ذمہ دار ہو گی واٹر اینڈ سنیٹیشن اتھارٹی متعلقہ قانون سازی کر ے گی ۔