76

پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئے پشاور ریجن سے 550درخواستیں موصول

پشاور۔پاکستان تحریک انصا ف کے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کاسلسلہ جاری ہے اور پشاور ریجن سے اب تک ساڑھے پانچ سو امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ چار مئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹ کافیصلہ مرکزی چیئر مین عمران خان کریں گے تاہم ریجنل اور ضلعی صدور امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ کرکے ہر حلقے سے تین یا چار نام مرکزی پارلیمانی بورڈ کے پاس بھجوائیں گے جن میں سے امیدوار کاچناؤ کرکے عمران خان خود اعلان کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مراحل رمضان سے قبل مکمل کرنے کو یقینی بنایاجائے پشاورریجن کی چودہ قومی اور سینتیس صوبائی یعنی مجموعی طور پر اکاون نشستوں کے لیے 550کے لگ بھگ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جبکہ مزید درخواستیں بھی جمع ہوتی جارہی ہیں