131

پشاور میں ڈینگی کنٹرول سنٹرز قائم کرنیکا حکم

پشاور۔ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے چاروں ٹاؤنز میں ڈینگی کنٹرول سنٹر قا ئم کر نے کی ہدایت کرلی‘ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت اجلااس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ، تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ، چاروں ٹاؤنز کے ٹی ایم اوز، محکمہ صحت، تعلیم، ڈبلیو ایس ایس پی، سول ڈیفنس، ڈسٹرکٹ فنا نس اور دیگر محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے بارے میں کیے گئے اور کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا اور ہدایات جاری کی گئیں کہ پشاور کے چاروں ٹاؤنز میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی کنٹرول روم قائم کیا جا ئے گا۔ کنٹرول روم متعلقہ ٹاؤنز میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے کیے جا نے والے اقدامات کی نگرانی کر ے گا اور لاروہ موجود ہونے کی صورت میں خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کر ے گا۔

ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے رواں سال سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ساتھ لوکل نما ئندوں و ناظمین، سکاؤٹس او ر ر ضا کاروں کو شامل کیا جا ئے گا۔ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے علاقوں میں آگاہی مہم میں بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا جا ئے گا اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے جا ئیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے عوامی آگاہی ناگزیر ہے اور عوامی آگاہی کے بغیر اس پر قابو نہیں پا یا جا سکتا۔

انھوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے اور یہ مچھر صاف پانی میں انڈے دیتا ہے اس لیے ہمیں اپنے گھر وں میں پانی کو کھڑا نہیں ہونے دینا اوراپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھنا چا ئیے۔ اور ائر کولر میں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور گھر میں کسی بھی جگہ یا برتن میں پانی کو کھلا نہ رکھیں او ر مکمل احتیاط برتیں تاکہ ڈینگی وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے اور گھروں میں دروازہ اور کھڑکیوں میں جالیاں لگانی چا ئییں تانکہ مچھر اندر نہ گھس سکے ۔ انھوں کے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر ڈینگی وائرس پر قا بو نہیں پا یا جا سکتااور عوامی تعاون سے ہی ڈینگی وائرس کا خاتمہ کیا جائے گا۔