261

تعلیمی بورڈز کی ہڑتال ٗ انٹر امتحانات ملتوی کرنیکی تجویز

پشاور۔پشاور سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں کے ملازمین کی ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی کے باعث 20اپریل سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات 25اپریل تک ملتوی کرنے کی تجاویز دیدی گئی ٗ سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم نے بھی تجاویز کی تائید کر دی گزشتہ روز سیکرٹری تعلیم کی کی سربراہی میں پشاور سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں کے چیئرمینوں کا اجلاس منعقد ہوا ۔

جس میں چیئرمینوں کا کہنا تھا کہ انٹر میڈیٹ امتحانات کیلئے تیاریاں جاری تھیں کہ اسی اثناء میں ملازمین ہڑتال پر چلے گئے جس کے باعث امتحانات کیلئے تیاریاں مکمل نہ ہو سکیں بورڈ چیئرمینوں کا کہنا تھا کہ اگر آج بورڈ ملازمین ہڑتال ختم کر دیں تب بھی 20اپریل کو امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں ہے ۔

اجلاس میں بورڈ چیئرمینز نے سیکرٹری تعلیم کو رائے دی کہ امتحانات 25اپریل تک ملتوی کر دیئے جائیں اورملازمین کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد 20سے 25اپریل کے دوران نئی ڈیٹ شیٹ جاری کی جا سکتی ہے ادھر بورڈ ملازمین کے حکومت کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات کے بعد ہڑتال و تالہ بندی ختم ہونے کا امکان ہے ۔