131

میڈیکل تعلیم پوری نہ کرنیوالے طلبہ کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ

پشاور۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پشاور سمیت ملک بھر کے 48میڈیکل کالجوں سے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنے والے 196ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلباء و طالبات کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی کو جن 48کالجز کی جانب سے طلباء و طالبات کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں ان میں پشاور کے ایک پرائیویٹ کالج کے ایک طالب علم ٗ ایبٹ آباد میں ایک پرائیویٹ کالج کا ایک طالب علم ٗ پشاور کے دوسرے پرائیویٹ میڈیکل کالج کے 5طالب طلباء و طالبات شامل ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ز یادہ تر پرائیویٹ میڈیکل کاجوں سے طلباء و طالبات کو یا تو نکالا گیا ہے یا انہوں نے تعلیم چھوڑ دی ہے ملک بھر کے 48میڈیکل و ڈینٹل کالجز نے پی ایم ڈی سی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران ان کے کالجز سے 196طلباء و طالبات نے اپنی تعلیمی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی تعلیم چھوڑ دی ہے یا انہیں کسی وجہ سے کالج سے نکال دیا ہے۔