76

عام انتخابات ٗ کیو ڈبلیو پی نے درخواستیں طلب کر لیں

پشاور۔قومی وطن پارٹی نے آنے والے عام انتخابات کیلئے پارٹی کے خواہشمند امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق قومی وطن پارٹی کے تمام امیدواردرخواستیں بذریعہ ڈاک یا ذاتی طور پر پارٹی کے مرکزی دفتر پتہ 5-Fرحمان بابا روڈ یونیورسٹی ٹاوٗن پشاور میں 05مئی2018تک جمع کراسکتے ہیں۔

امیدواروں پر یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب قومی اسمبلی کی نشست کیلئے مختص رقم50 ہزار، صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے25ہزارجبکہ مخصوص نشستوں جیسا کہ خواتین و اقلیت کیلئے ایک لاکھ روپے کے ڈرافٹ یا کراس چیک بنام قومی وطن پارٹی درخواست کے ہمراہ جمع کرنا ہوں گی۔

پارٹی کی جانب سے یہ واضح طور ہدایات کی گئی ہیں کہ تمام ٹکٹوں کیلئے مختص رقم کیش کی صورت میں وصول نہیں کی جائے گی ۔