95

جاویدنسیم نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کر لیں

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی پارٹی کے منحرف رکن اسمبلی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جاوید نسیم آج مسلم لیگ ق میں شمولیت کااعلان کریں گے اس سلسلہ میں تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور خصوصی تقریب اسلام آبادمیں چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر منعقدہوگی جس میں جاویدنسیم باضابطہ طور پر مسلم لیگ ق میں شمولیت کااعلان کریں گے ۔

وہ پشاورسے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ایک جلوس کی شکل میں اسلام آباد روانہ ہونگے ذرائع کے مطابق ق لیگ میں شمولیت کے بعدجاویدنسیم کو پارٹی میں اہم ذمہ داریاں ملنے کابھی امکان ہے یوں ضیاء اللہ آفریدی،بابر سلیم اوردینا ناز کے بعدجاویدنسیم بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں گے