73

کالام روڈ پر مزید پل فی الفور تعمیر کرنے کے احکامات جاری

پشاور۔وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کی زیرصدارت این ایچ اے پشاورمیں اعلیٰ سطح اجلاس منعقدکیاگیا۔اس موقع ممبرNHAخیبرپختونخواعمران یوسفزئی نے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کو جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔

اجلاس میں عوام کے پرزورمطالبے پر 82کلومیٹرچکدرہ فتح پورروڈ کی اسپارٹ کی چوڑائی24 فٹ سے بڑھا 36فٹ کی منظورری دیدی گئی جس پرایک ارب روپے کی مزیدلاگت آئیگی،مدین بحرین اوربحرین کالام روڈپر23 پلوں کی فی الفورتعمیرکے احکامات جاری کردیئے۔وزیراعظم کے مشیرنے صوبے کے مختلف12جن میں مردان چکدرہ،کوہاٹ ڈی آئی خان،بنوں سرائے گمبیلہ،پشاوردرہ آدم خیل،ایبٹ آبادمانسہرہ،ایبٹ آباد سٹی ایریا،خوازہ خیلہ الپوری سمیت دیگربڑی شاہراہیں شامل ہیں کے سالانہ ترقیاتی فنڈز میں بہتری کی منظوری بھی دیدی۔

اجلاس کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت نے تمام وفاقی اداروں کے وابستہ امورسے عوام تک ریلیف پہنچایاہے اوراپنے تمام انتخابی وعدوں کوانشاء اللہ اپنے دوراقتدارمیں عملی جامہ پہنارہے ہیں مسلم لیگ(ن) کیخلاف باتیں کرنیوالے اسی شاہراہ پرکنٹینرسجاتے ہیں جس کی تکمیل پاکستان مسلم لیگ(ن)اورقائدمحمدنوازشریف کی بدولت عمل میںآئی ہے