105

شعبان المعظم کا چاند آج نظر آنے کا قوی امکان

اسلام اآباد۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ شعبان المعظم 1439ہجری کے چاند نظر آنے کے آج منگل کو قوی امکان ہے ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان اور محکمہ موسمیات کے مطابق شعبان المعظم 1439ہجری کا چاند آج بروز منگل کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اس طرح یکم شعبان بدھ کے روز ہوگا دریں اثناء محکمہ موسمیات نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ چاند کی عمر کم ہونے کی وجہ سے چاند گزشتہ روز نظر نہیں آیا لیکن آج بروز منگل چاند کے نظر آنے کے قوی امکان ہے ۔