156

پشاور میں بارش ‘ بجلی کا طویل بریک ڈاؤن 

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں چند روز کے وقفے کے بعدایک بارپھر شدید آندھی و طوفان کے ساتھ ہونے والی بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا وہی اندرون شہرسمیت کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے اور رات گئے تک بجلی بحال نہ ہوسکی تھی بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث نصف سے زائد شہرشب بھراندھیروں میں ڈوبا رہا ۔

صوبائی دارالحکومت پشاورمیں اتوارکی شام گھنے بادلوں کے بعد بارش کے ساتھ آندھی وطوفان بھی شروع ہوگیا اور شدیدآندھی کے باعث پشاورشہراورصدر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا بارش کاسلسلہ رات گئے تک جاری رہا جبکہ رات گئے تک بیشترعلاقوں کی بجلی بھی بحال نہ ہوسکی تھی جبکہ بارش کے باعث پشاورکاموسم ایک بار پھر خوشگوار ہوگیااور بجلی کے ستائے لوگوں نے تفریحی مقامات کارخ کیا۔