156

خیبر پختونخوا کے پولیس ا فسران کی ترقی سے تنزلی 

پشاور۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے34ڈی آئی جیز کے عہدوں میں تنزلی کر کے ایس ایس پی کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جن میں خیبر پختونخوا کے چار افسران بھی شامل ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں مشروط اعلامیہ جاری کیا ہے ڈی آئی جی سے دوبارہ ایس ایس پی بننے والے 34پولیس افسران خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تعینات ہیں ۔

حال ہی میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں ایس ایس پی سے ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی دی تھی پولیس سروس آف پاکستان کے جن 14ڈی آئی جیز کو دوبارہ ایس ایس پی کے عہدوں پر تنزلی کر کے چاروں صوبائی حکومتوں کو اس ضمن میں آگاہ کردیا ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بائیس فروری 2018کو پولیس سروس کے گریڈ انیس کے 34افسران کو گریڈ بیس میں ترقی کو مشروط کرنے کا حکم واپس لے لیا ہے اوراب ان کی ترقی اب ریگولر اور غیر متنازعہ ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بائیس فروری کو جب ان 34افسران کو گریڈ بیس میں ترقی دی گئی تھی تو یہ تحریر کیا گیا تھا کہ اگر کوئی ان سے سینئر آفیسر ترقی پائے گا تو ان کی ترقی متاثر ہو سکتی ہے ریوئیو بورڈ کی روشنی میں اب یہ شرط واپس لے لی گئی ہے جس کاباضابطہ اعلامیہ بھی جاری کیاگیاہے خیبرپختونخوا کے چار سے زائد ڈی آئی جیزکودوبارہ ایس ایس پی کے عہدوں پر تنزلی کی گئی ہے جو کہ اس وقت مختلف علاقوں میں ڈی آئی جیز کے عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔