150

پشاور میں جعلی تعلیمی دستاویزات کا کاروبار ‘ گروہ کا اہم رکن گرفتار 

پشاور۔پشاور پولیس نے وزارت داخلہ کے جعلی دستاویزات، زمین کے جعلی انتقالات اور جعلی ڈی ایم سیز بنانے میں ملوث بین الصوبائی منظم گروہ کے افغان سرغنہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی دستاویزات اور آلات برآمد کرلئے ۔

پشاور پولیس ترجمان جلال الدین کے مطابق سی سی پی پشاور محمد طاہر خان کواطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ تہکال کی حدو د گل حاجی پلازہ میں ایک گروہ مختلف طریقوں سے وزارت داخلہ کے جعلی کاغذات ،جعلی زمین سرٹیفکیٹ اور افغان سٹیزن کارڈ بنواتا ہے اس اطلاع پر سی سی پی او کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی ٹیم نے بر وقت کاروائی کر تے ہوئے گل حاجی پلازہ دکان نمبر 222 پر چھاپہ مارکر گروہ کے ایک اہم رکن غلام مصطفی ولد غلام رسول سکنہ افغانستان حال فیز 3 حیات آبادکو گرفتار کر لیا۔

جس کے قبضے سے جعلی دستاویزات، جعلی وزارت داخلہ کے کاغذات ،جعلی ڈی ایم سیز،جعلی زمین سرٹیفکیٹ، افغان سٹیزن کارڈ اور جعلی دستا ویزات بنانے کے آلات ایک کمپیوٹر ،ایک عدد ایل سی ڈی سکرین اورایک عدد پرنٹر بھی برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔