90

چیئرمین سینیٹ براستہ ٹرین 2روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

اسلام آباد/لاہور۔چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی براستہ ٹرین 2روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔چیئرمین سینیٹ نے ٹرین میں عام مسافر کی طرح سفر کیا،ٹرین میں مسافر چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سیلفیاں بناتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق چیرمین سینٹ صادق سنجرانی 2 روزہ دورہ پر اسلام آباد سے براستہ ٹرین لاہور پہنچ گئے۔چیرمین سینٹ میر صادق سنجرانی صبح 7بجے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے لاہور روانہ ہوئے۔چیرمین سینٹ (آج)پیر کو لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دینگے ، میرصادق سنجرانی کا چیرمین سینٹ بننے کے بعد یہ پہلا دورہ لاہور ہے۔