120

ہمیں دشمن سے نہیں آستین کے سانپوں سے ہے، سراج الحق

کراچی۔میر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ناکام قیادت کی وجہ سے پی آئی اے، ریلوے اور پاکستان اسٹیل جیسے قومی ادارے تباہ ہوئے، ہمیں دشمن سے اتنا خطرہ نہیں جتنا آستین کے سانپوں سے ہے، کراچی میں کوئی نیا تعلیمی ادارہ نہیں بنایا گیا،کراچی میں بلدیاتی اور سندھ حکومت ناکام ہوچکی ۔ 

اتوار کو کراچی میں جماعت اسلامی یوتھ الیکشن کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی آئی اے، ریلوے اور پاکستان اسٹیل جیسے ادارے مقروض ہوگئے اور یہ ادارے چور اور کرپٹ قیادت کی وجہ سے تباہ ہوئے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملکی مجموعی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے لیکن قومی اسمبلی میں ان کی کوئی نمائندگی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کوئی نیا تعلیمی ادارہ نہیں بنایا گیا اور یہاں صاف پانی تو دور کی بات شہریوں کو پانی ہی میسر نہیں ہے۔سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی اور سندھ حکومت ناکام ہوچکی ہے، جے آئی یوتھ گلی کوچے کی سطح پر شہریوں کی خدمت کرے گی۔