اسلام آباد۔ پاکستان نے شام کے علاقہ دومہ میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں کے تناظر میں تمام فریقوں پر اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف کسی قسم کے اقدام سے گریز پر زور دیا ہے۔
ترجمان نے دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کے علاقے میں کیمیاوی ہتھیاروں کے حملے کے تناظر میں تمام فریقوں پر زوردیاہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کیخلاف کسی قسم کے اقدام سے گریز کریں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے کسی بھی حصے میں کسی بھی ملک کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں حقائق کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کیلئے کام کرنے والے ادارے کی تحقیقات کے ذریعے سامنے لانا انتہائی ضروری ہے۔دفترخارجہ نے کہاکہ ہمیں شام کی عوام سے گہری ہمدردی ہے جنہیں ملک میں موجودہ کشیدہ صورتحال میں مشکلات کاسامنا ہے اورہمیں امید ہے کہ تمام متعلقہ فریقین شام کے عوام کی مصائب کے خاتمے کیلئے اس مسئلے کا فوری حل تلاش کریں گے۔
236









