197

پی آئی اے کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

پشاور۔پی آئی اے انتظامیہ نے 3ہزار سے زائد ڈیلی ویجیز ملازمین کی تنخواہوں میں 1ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے اور تنخواہیں 14ہزار روپے سے بڑھا کر 15ہزار روپے کر دی ہیں اس ضمن میں پی آئی اے انتظامیہ تمام سٹیشنوں کو آگاہ کردیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں 150سے زائد ڈیلی ویجیز ملازمین خدمات سرانجام دے رہے ہیں پی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ سال ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں 1ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا جس کا باقاعدہ اعلامیہ گزشتہ روز جاری کیا گیا ہے یکم اپریل سے اضافہ کو نافذ العمل کردیا گیا ہے ۔